اسلام آباد (ربوہ ٹائمز ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں قرآن مجید کی تعلیم میٹرک تک لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کرنے کے علاوہ پاکستان بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں قرآن مجید کی تعلیم میٹرک تک لازمی قرار دینے کافیصلہ بھی کیا گیا۔
معروف صحافی انور لودھی نے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”یہودی ایجنٹ کا کارنامہ، قرآن مجید کو پورے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں لازم قرار دینے کا فیصلہ۔ دوسری طرف اسلام نافذ کرنے کا شوقین فضل الرحمان پانچ سال تک وزارتوں کے مزے لیتا رہا لیکن اسے اس نیک کام کرنے کی توفیق نہ ہوئی۔۔۔ الٹا وہ چور وزیراعظم کا دفاع کرتا رہا۔۔۔“