امریکہ ( ربوہ ٹائمز ریسرچ سیل )فیس بک نے میانمار کے آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے فیس بک اکاؤنٹس کو بند کردیے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ” ایکسپریس نیوز“ کے مطابق اقوام متحدہ کے تفتیشی کمیشن کی جانب سے میانمار کے آرمی چیف اور 5 جنرلوں کے سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر ٹرائل کے مطالبے کے بعد فیس بک نے میانمار فوج کے آرمی چیف سمیت اعلیٰ فوجی افسران اور سیاسی رہنماو¿ں کے 18 فیس بک اکاؤنٹس اور 52 فیس بک پیجز ختم کردیے ہیں جب کہ ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔
فیس بک انتظامیہ کی جانب سے پہلی مرتبہ کسی ملک کے اعلیٰ فوجی افسران اور سیاسی رہنماؤں کے اکاؤنٹس کو بند کیا گیا ہے، ان افراد پر نئے اکاو?نٹس بنانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
واضح رہے اقوامتحدہ کے تفتیشی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں میانمار کے آرمی چیف سمیت اعلیٰ فوجی افسران کے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان اہلکاروں کے عالمی ٹرائل کا مطالبہ کیا تھا۔