چین (ربوہ ٹائمز آن لائن) میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیشن برائے ڈسپلن انسپیکشن اور قومی نگرانی کمیشن کے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں 5178مقدمات کی ملک بھر میں تحقیقات کی گئیں،ان میں5101افسران کو سزا دی گئی ہے۔ان افسران پر غیر قانونی طور پر الاؤنس،بونس یا تحائف حاصل کرنے الزامات تھے۔ملزمان پر اپنے سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق جولائی کے اختتام پر31130ملازمین کیخلاف8نکاتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں کارروائی کی گئی۔جبکہ 3855مقدمات کی تحقیقات کی گئی۔چینی کمیونسٹ پارٹی نے 2012میں سرکاری ملازمین کیلئے 8نکاتی ضابطہ اخلاق کا فیصلہ کیا تھا جس کا مقصد ناجائز امور کو روکنا اور عوام کے ساتھ بہتر رابطہ قائم کرنا ہے۔