چناب نگر ( غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) محکمہ ریلوے چناب نگر کے اسٹیشن ماسٹر کی طرف سے غیر قانونی اور گھپلہ شدہ ٹھیکے دیئے جانے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ روایت کے مطابق ہر تیسرے چوتھے مہینے محکمہ ریلوے کے اعلیٰ افسران کی آمد متوقع ہوتی ہے جو شہر میں اتے ہی محکمہ ریلوے کی اراضی پر موجود غیر قانونی تجاوزات کو توڑ پھوڑ کر گرا دیتے ہیں۔اور روایتی طریقہ کے مطابق یہ ساری تجاوزات شام تک واپس اپنی جگہ پر کھڑی کردی جاتی ہے ۔انہی اعلیٰ افسران کی اج آمد متوقع ہوئی اور ان کی آمد سے پہلے ہی چناب نگر اسٹیشن ماسٹر نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے غیر قانونی گھپلہ شدہ ٹھیکے والی جگہ کو خالی کروالیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اسٹیشن ماسٹر کی اس پھرتی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جو ٹھیکے دیئے گئے ہیں ان کا گورنمنٹ کے کاغذات میں کوئی اندراج نہیں ہے اور یہ سب لوٹ مار ان کی اپنی جیبوں میں جارہی ہے ۔شہریوں نے نو منتخب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے گزارش کی ہے کہ وہ تمام ریلوے اسٹیشنز کے ریکارڈ کو چیک کروائیں اور ریلوے اسٹیشنز کی طرف سے ٹھیکوں پر دی گئی تمام آراضی کا ریکارڈ بھی مرتب کروائیں ۔اور جنہوں نے ٹھیکوں پر دی ہوئی آراضی کا ریکارڈ حکومتی روزنامچوں میں درج نہیں کیا ہوا ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں کیونکہ انہوں نے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
چناب نگر:محکمہ ریلوے کی طرف سے لوگوں میں غیر قانونی گھپلہ شدہ ٹھیکے دیئے جانے کا انکشاف
Related Post
- فیصل آباد: احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر حملہ، دو مقدمات درج، 300 سے زائد نامعلوم افراد نامزد
ربوہ ٹائمز(نیویارک ڈیسک) فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ اور کرتارپور میں احمدیوں کی دو عبادت…
- 14 اگست یوم آزادی کے دن فیصل آباد میں ہجوم نے احمدیہ مساجد اور گھروں کو نشانہ بنایا
ربوہ ٹائمز(نیویارک ڈیسک):14 اگست کو ضلع فیصل آباد میں تھانہ ڈجکوٹ کی حدود میں احمدی…
- احمدیوں کا آبائی شہرربوہ، پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر جگمگا اٹھا۔
ربوہ (اسٹاف رپورٹر) — پاکستان بھر کی طرح چناب نگر میں بھی 77واں یومِ آزادی…
- گیارہ اگست اقلیتوں کے دن کی تقریب میں احمدی برادری کو نظرانداز — صرف مسیحی برادری مدعو
چناب نگر(ربوہ ٹائمز رپورٹ) — گیارہ اگست "اقلیتوں کے دن" کے موقع پر میثاق سنٹر…
- زین احمد سے آئمہ بیگ کی شادی ، پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں احمدیوں کیلئے بدلتے رجحانات
واشنگٹن (ربوہ ٹائمز) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی فیشن برانڈ "راستہ" کے بانی زین احمد…
- سرکاری کالج چناب نگر کے گیٹ کے سامنے گندگی کے ڈھیر۔ “ڈی سی چنیوٹ” اور “سی او” چناب نگر خاموش۔
چناب نگر میں واقع گورنمنٹ تعلیم السلام کالج اور سکول کے سامنے موجود کھیل کا…
- ربوہ میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیلنے لگا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) شہر بھر میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔کورونا…
- پاکستانی پولیس نے بیل کی قربانی کرنے کے جرم میں احمدیوں پر مقدمہ درج کردیا
چناب نگر(ربوہ ٹائمز) ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر نے مودی حکومت کو بھی پیچھے…
اپنے تاثرات بتائیں