چناب نگر (غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) اے ایس پی چناب نگر ڈاکٹر بشریٰ جمیل کی سربراہی میں ایس ایچ او کانڈیوال انسپکٹر محمد تاثیر نے ہمراہی ٹیم کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے چار ملزمان ظفر ، ناصر ، اشرف اور عباس کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے تین عدد موٹر سائیکل ، ناجائز اسلحہ و مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ ملزمان نے اعظم علی کے گھر داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے ۔ملزمان کیخلا ف تھانہ کانڈیوال میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔ علاوہ ازیں تھانہ کانڈیوال پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم حبیب سلطان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم حبیب نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بہن سمعیہ کو قتل کیا تھا۔ ملزم سے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او عبادت نثار کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
اے ایس پی چناب نگر ڈاکٹر بشریٰ جمیل کی سربراہی میں کمیٹی،ڈکیت گینگ کے چار ملزمان گرفتار
Related Post
- کرن ناز کا بیان: “احمدیوں پر تشدد تسلیم، مگر حقوق پر سوال” — مباحثے نے نئی بحث چھیڑ دی
معروف پاکستانی اینکر و صحافی کرن ناز نے حالیہ دنوں اپنے ایک مؤقف میں پارلیمنٹ…
- پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر قادیانی مذہب کو ٹارگٹ کیا گیا
نیویارک (ربوہ ٹائمز) پاکستان کی قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتی…
- اٹلی کے کارڈینل Matteo Zuppi کا احمدیہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سابق نائب وزیر خارجہ اٹلی تقریب کے مہمانوں
بولونیا (اسٹاف رپورٹر) — 8 نومبر 2025 کو اٹلی کے ممتاز اور معروف مذہبی رہنما…
- اٹلی کی پارلیمنٹ میں احمدیہ مسلم جماعت کی پہلی تاریخی نمائندگی
روم (خصوصی رپورٹ) — 5 نومبر 2025 کو احمدیہ مسلم جماعت اٹلی کو پہلی مرتبہ…
- چناب نگر میں ڈاکو سرگرم، پولیس غفلت کا شکار — دوسری جانب خفیہ اطلاع پرپولیس کی کارروائی.
چناب نگر(ویب ڈیسک) تھانہ چناب نگر کے علاقے میں گزشتہ رات سنگین صورتحال دیکھنے میں…
- ربوہ میں بیرونی افراد کی آمد سے سیکیورٹی خدشات اور ٹریفک مسائل میں اضافہ
ربوہ (نامہ نگار) — ربوہ میں روزگار کی تلاش میں دوسرے شہروں سے آنے والے…
- ربوہ انتظامیہ کی غفلت، شہری ڈسٹ الرجی اور آشوبِ چشم میں مبتلا
ربوہ شہر انتظامی لاپرواہی کا شکار ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق، حکمران اور…
- ربوہ میں مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات شروع
ربوہ (نمائندہ خصوصی) — ربوہ میں پولیس نے ایک مقامی فوٹوگرافر ایمانوئل ولد صابر کے…
اپنے تاثرات بتائیں