راولپنڈی (ربوہ ٹائمز آن لائن) یوم دفاع وشہداء2018 پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداءپاکستان اور لواحقین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ:
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ دفاع و شہداءکے حوالے سے آخری پرومو جاری کردیا۔
جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغام میں کہاکہ:
شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہدا پاکستان اور لواحقین کو سلام ، #ہمیں_پیار_ہے_پاکستان_سے۔
گذشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ:
شہداءکی قربانیوں خدمات کا اعتراف کیاجائے، فیلڈ فارمیشنز شہداءکے خاندانوں سے مل کر ان کی عظیم قربانیوں کا احترام اور اعتراف کریں۔
خیال رہے یوم دفاع وشہدا کل جوش و خروش سے منایا جائے گا، اس حوالے سے مرکزی تقریب پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں منعقد کی جائے گی۔