چناب نگر (غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) لہو کو ہمارے بھول مت جانا: یومِ شہدائے پاکستان،اہالیان چناب نگر اور جماعت احمدیہ کی طرف سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا.بلا شبہ ہماری آزادی ہمارے بے شمار شہداء کی اَن گنت قربانیوں کی مرہون منت ہےاور وطن کی ناموس کیلئے مر مٹنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے رہنا، زندہ قوموں کا ہی شیوہ ہوتا ہے۔ کوئی قوم بھی اُس وقت تک زندہ نہیں رہ سکتی جب تک وہ اپنے نظریے اور اپنی دھرتی کی ناموس کی ہر ایک شے سے بڑھ کر حفاظت نہیں کرتی۔ قومیں یقینی طور پر کبھی بھی کسی سے شکست نہیں کھا سکتیں جب تک وہ اپنی تاریخ کو اپنائے رکھتی ہیں۔ دُنیا کی ہر قوم پر کٹھن وقت ضرور آتا ہے لیکن زندہ قومیں اپنے اتحاد و یکجہتی اور بے مثال جذبے سے لبریز ہو کر تاریخ میں اپنے مقدس لہو سے ایسے نقوش چھوڑتی ہیں جنہیں صدیاں بھی ختم کرنے سے قاصر رہتی ہیں۔یوم شہدائے پاکستان کے موقع پر چناب نگر میں شہریوں نے شہدائے وطن کی قبروں پر جا کر دعا کی،اور ان کے اہل و عیال کیساتھ مل بیٹھ کر وقت گزارا اور ان کو عظیم ماں باپ بہن بیٹی اور بیوی ہونے پر مبارکباد دی گئ عظیم ہیں وہ مائیں جو شہدا کو جنم دیتی ہیں.عظیم ہیں وہ درس گاہیں جو شہداء کی تربیت کرتی ہیں جنہوں نے اس پاک وطن کی عظیم دھرتی کو اپنا لہو پیش کیا اور اس ملک پر آنچ نہیں آنے دی.
یوم شہداء کے حوالہ سے اہالیان چناب نگر کی طرف سے چناب نگر لاری آڈہ پر لگایا جانے والا سائن بورڈ:
جماعت احمدیہ کی طرف سے روزنامہ نوائے وقت اخبار 6 ستمبر 2018 میں دیا جانے والا اشتہار:
چناب نگر کے سکول و کالجز میں بچوں نے تقاریر اور فوجی وردی پہن کر شہدائے پاکستان کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا:
چناب نگر میں یوم شہداء کے موقع پر نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے اپنے ہاتھوں سے پاک فوج کے ٹینکس ،فوجی اور مختلف جنگی ہتھیار وغیرہ کے ماڈلز تیار کئے،اور پاک فوج کے شہداء کی تصاویر بھی تیار کی گئیں:
جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے ویسے تو بیشمار مرد مجاہد ہیں لیکن چند ایسے مرد مجاہد جنہوں نے مختلف ادوار میں اور جنگ کے دوران بہادرانہ دلیرانہ کاروائیاں کرتے ہوئے دشمن کے نیندیں حرام کردیں اور وطن سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا خون اس دھرتی کے نام کردیا: