چنیوٹ ( ربوہ ٹائمز )ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے یوم دفاع کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، ملک کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہمارے محسن ہیں ،یہ بیش قیمتی ملک ، یہ پروقار تقریب ،یہاں کی آزاد فضائیں ، یہاں کے لہلہاتے کھیت ، یہ بڑی بڑی صنعتیں یہ رونقیں یہ آپ لوگوں کے شہداء کی قربانیوں کے طفیل ہیں ،انہیں سلام پیش کرتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق:

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم دفاع کے سلسلہ میں علی الصبح تقریبات کا آغاز ہوا ، شہدائے پاکستان کے ایصال ثواب کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں قران خوانی اور دعا کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد خضرافضال چوہدری ، منتخب ایم پی ایزمہر تیمور امجد لالی ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، چیئرمین سی پی ایل سی چوہدری مسعود اقبال ، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد ثقلین سجنکا ،سی اوہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ، سی ا و ایجوکیشن میاں اسماعیل ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میڈم فرخ رضوان ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نازیہ فرید، سول ڈیفنس آفیسر محمد صدیق کے علاوہ دیگر ڈیپارٹمنٹس و ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین نے شرکت کی ، بعدازاں گورنمنٹ بوائزاسلامیہ کالج میں شہدا پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروقار تقریب منعقدکی گئی، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران مجید اور نعت رسول مقبول ﷺسے ہوا ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض راحیلہ اختر اور پروفیسر محمد جعفر سیالوی نے ادا کیے ، تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ آج میں اپنے ضلع کی تحصیل لالیاں کے 2عظیم شہدا کا نام ضرور لینا چاہوں گا، یہ سول مین اشفاق مسیح شہید ،محمد ارشد شہید جو کہ کام کے دوران شہید ہو گئے تھے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ن شہیدوں کے ورثاء کا ہم پہ جو حق ہے ہمیں شاید اسکا اندازہ ہی نہیں ہے ،ہمیں یاد رکھنا چاہیے انکی خوشی انکے غم کو یاد رکھنا چایئے ،انکے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں انکو حل کرنا چاہیے ،ہر شہد کے والد کے پاس جائیں انکے مسائل سنیں انکی خوشیوں انکے غم میں شریک ہوں ،انہوں نے مزید کہا عظیم قومیں اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتیں، یوم دفاع اور شہدا کے موقع پر شہیدوں کی ملک کیلئے عظیم قربانیوں پر شکریہ ادا کریں، شہیدوں کے گھر جائیں اور شہدا کے عظیم خاندانوں کو سلام پیش کریں۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر افسران و ہدایت کی کہ وہ شہداء کے ورثاء سے رابطہ میں رہیں اور انکے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ، تقریب سے چنیوٹ کے شہید نزیر احمد تمیمی کی ہمشیرہ شہناز بی بی اور شہید حق نواز کے بھائی سرفراز حسین نے اپنے اپنے بھائیوں کی شہادت کے حوالے سے خطاب کیا جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ملٹن ممتاز نے پنجابی ،اردو اور سرائیکی زبان میں یوم دفاع کے موضوع پر نظم پڑھ کر حاضرین اور ڈپٹی کمشنر سے داد وصول کی ، آخر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہدائے چنیوٹ کے ورثاء کے اعزاز میں کھانا دیا گیا ، تقریب میں ڈی پی او عبادت نثار ، پاک آرمی کے لیفٹینینٹ کرنل زہانت ، ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد ثقلین سجنکا ، اے ڈی سی (ریونیو)راؤ امتیاز احمد ،اے دی سء جنرل اعتزاز اسلم مارتھ ، اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال چوہان ، میڈم شمائلہ منظور، علی عاطف بٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم فرخ رضوان ، ڈی ایم او آصف اقبال ، چیئرمین میونسپل کمیٹی انیس عباس ، سی او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل ، سی و ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ، صدر بار ایسوسی ایشن ملک فضل حسین کالرو و جنرل سیکرٹری قیصر شہزاد ، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب حاجی بشیر حسین چمن ، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان ،ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات سید وقاص شاہ ، صدر ضلعی تاجران حاجی محمد جمیل فخری کے علاوہ سول سوسائٹی ، سیاسی سماجی مذہبی شخصیات و دیگر نے شرکت کی۔