چنیوٹ (بیورورپورٹ) ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ، سامان ضبط کرکے انہیں بھاری جرمانے کیے جائیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے چنیوٹ کے مختلف بازاروں اور گلیوں کے سرپرائز وزٹ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ آصف اقبال چوہان اور سی او میونسپل کمیٹی انیس عباس کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ آصف اقبال چوہان اور سی او میونسپل کمیٹی انیس عباس کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں اور گلیوں کا سرپرائز وزٹ کیا ، بازاروں اور گلیوں میں دوکانداروں اور چھابڑی فروشوں کی جانب سے کی جانے والی ناجائز تجاوزات پر برہمی کا اظہار کیا ، انہوں نے موقع پر متعدد دوکانداروں کو وارننگ دی کو فوری طور پر اپنی دوکانوں کے سامنے سے تعین شدہ جگہ کے علاوہ رکھے گئے سامان کو اٹھا لیں ،آپ کی وجہ سے بازاروں میں گزرنے کی جگہ تنگ ہو گئی ہے ، یہاں سے گزرنے والی ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں بزرگوں اور عوام الناس کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اب ایسا نہیں چلے گا سب کو اپنی اپنی حدود میں سامان رکھنا پرے گا ، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ آصف اقبال چوہان اور سی او میونسپل کمیٹی انیس عباس کو حکم دیا کہ انکے خلاف بلا تفریق آپریشن کر کے اس شہرناجائز کو تجاوزات سے پاک کرکے اس کے بازاروں اور گلیوں کے راستوں کو کھلا کروائیں تاکہ عوام الناس کووہاں سے گزنے میں کوئی مشکل نہ ہو ۔