چنیوٹ (بیورورپورٹ) مریضوں کو بلا ضرورت نہ بٹھائیں انکا فوری چیک اپ کریں اور ادویات فراہم کریں ، یہ آپکی ڈیوٹی میں شامل ہے کہ آنے والے تمام مریضوں کا خیال رکھیں ، ان خیالات کا اظہر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے بیسک ہیلتھ سنٹر رجوعہ سادات کے سرپرائز وزٹ کے موقع میڈیکل آفیسر کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے بی ایچ یو میں موجود مریضوں سے پرچی اور دوائی کے حصول اور چیک اپ کے حوالے گفتگو کی اور عملہ کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا ، انہوں نے بی ایچ یو کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی کے ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا ، انہوں نے تمام عملہ کو ہدایت کی مرکز صحت میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنائیں مریضوں کو سہولیات فراہم کریں انکے ساتھ نرمی سے پیش آئیں ، سینئر سٹیزنز کو فوری طور پر ڈیل کریں ، ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال چوہان بھی موجود تھے ۔
مریضوں کو بلا ضرورت نہ بٹھائیں انکا فوری چیک اپ کریں اور ادویات فراہم کریں، ڈی سی چنیوٹ
Related Post