چنیوٹ (بیورورپورٹ) غیر قانونی طور پر ڈمپر گاڑیاں بنانے والے ورکشاپس کے خلاف بلاتفریق جاری رکھیں ، ان ڈمپر گاڑیوں کی وجہ سے آئے روز ایکسیڈنٹ ہو رہے ہیں جن میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور لوگ اپاہج ہو گئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں ماتحت افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جن ڈمپرز گاڑیوں کے مالکان کے پاس انکے ڈمپر کا فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈارئیورز کے پاس ہیوئی ڈیوٹی لائسنس نہیں ہے انکو فوری طور پر بند کریں ، میٹنگ میں فیصلہ کیاگیا کہ غیر قانونی طور پر ڈمپرز گاڑیاں تیار کرنے والی ورکشاپس کو سیل کر کے انکے کیسز سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو بھیجے جائیں گے تاکہ انکے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جا سکے ، میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال چوہان ، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے میڈم فرح دیبہ ، انچارج ٹریفک چوہدری اشرف گجر ، نمائندہ پولیس چوہدری محمد خالد اور ایس ڈی او ہائی وے نے بھی شرکت کی ، آخر میں ڈپٹی کمشنر نے انچارج تریفک پولیس کو ہدایت کی کہ شہر میں جگہ جگہ بنے ہوئے رکشہ سٹینڈ کو ختم کروائیں انکے لیے متبادل جگہ کا انتظام کریں،خلاف ورزی کرنے والے رکشوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہر محکمہ اپنا اپا کام دیانتداری سے شروع کر دے تو بہت بہتری آ سکتی ہے ۔