چناب نگر (غدیراحمد بھٹی کی رپورٹ)سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات،ترجمان جماعت احمدیہ سلیم الدین کی طرف سے افسوس کا اظہار.
تفصیلات کے مطابق:
جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین نے سابق خاتون اول کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:
کلثوم نواز کی کینسر کیخلاف جنگ میں اچانک موت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں.ہم اس دکھ میں مبتلا خاندان کیلئے دعا گو ہیں.اللہ تعالیٰ ان کو اس نقصان پر صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے .آمین