وہیل چیئرپرکارڈیک وارڈ شفٹ کیا گیا،نوازشریف کے سینے اوربائیں بازو میں شدید تکلیف، میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے،جیل منتقلی کا فیصلہ میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جولائی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کوپمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پمز اسپتال میں نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، نوازشریف کی ای سی جی ، شوگر اور بلڈ ٹیسٹ کیے جائیں گے،،نوازشریف کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا،،نوازشریف کے سینے اور بائیں بازو میں شدید تکلیف ہوئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کومیڈیکل بورڈ کی سفارش پرپمزاسپتال کے کارڈیک سنٹر لایا گیا۔میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ نوازشریف کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں اور دل کی تکلیف کی صورت میں اسپتال منتقل کیا جائے۔۔نوازشریف کوکہنیوں ، پاؤں میں درد، اور قبض کی بھی شکایت ہے۔ نوازشریف کو کافی تناؤ ہے۔

انہیں آرام دہ ماحول میں رکھا جائے جہاں ان کوکوئی پریشانی نہ ہو۔

جس کے باعث نوازشریف کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔نوازشریف جب اسپتال پہنچے تووہیل چیئرپیش کی گئی لیکن انہوں نے کہا کہ خود پیدل چل جاؤں گا۔تاہم انہیں وہیل چیئرپربٹھا کرلے جایا گیا۔دوسری جانب بتایا گیا ہے نوازشریف کوانتہائی سخت سکیورٹی میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔پمز کارڈیک سنٹر میں عام مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔۔نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

جبکہ امراض قلب شعبہ پمزکے سربراہ نے طبی معائنہ کیا۔۔نوازشریف کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔ نوازشریف کی ای سی جی ، بلڈ ٹیسٹ اور شوگر ٹیسٹ کیے گئے۔ نوازشریف کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں ہسپتال میں رکھا جائے یا پھر جیل منتقل کیا جائے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسپتال آمد کے موقع پرن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان بھی اسپتال کے باہر پہنچ گئے۔

ن لیگی کارکنان نے نوازشریف کے حق جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے نوازشریف کیخلاف نعرے بازی کی۔تاہم پولیس نے دونوں جماعتوں کے کارکنان کواسپتال سے باہر نکال دیا۔دوسری جانب ن لیگ کے رہنماؤں نے خواجہ آصف اور احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کی صحت پرتشویش کا اظہار کیا،،خواجہ آصف نے کہا کہ میاں نوازشریف کوپمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔نوازشریف کی صحت سے متعلق تشویش بڑھتی جارہی ہے۔۔نوازشریف کی پہلے دوسرجری ہوچکی ہیں۔۔نوازشریف کی صحت بارے کوتاہی ہوئی توذمہ دران کوسزا دلوائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔