چنیوٹ ( نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا چنیوٹ اور بھوانہ میں7 محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ، انتظامات کاتفصیلی جائزہ ،

تفصیلات کے مطابق:

ڈپٹی کمشنرمحمد خضر افضال چوہدری نے تحصیل بھوانہ شہر میںAکیٹگری کے جلوس کا وزٹ کیا اور موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ میڈم شمائلہ منظوراسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال چوہان ، ڈی ایس پی بھوانہ،چیئرمین میونسپل کمیٹی بھوانہ مہر ارشد جپہ،سی اوز انیس عباس عنصر چیمہ، ایس ایچ او سٹی ظفر وٹو، تحصیلدارو دیگر بھی موجود تھے.

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے چنیوٹ کے محلہ نور والا میں Aکیٹگری کے جلوس کا وزٹ کیا،ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے محلہ ترکھانہ میدان، شادی ملنگ روڈ،مدرسہ البنات روڈ اور جتوتھان چوک پر انتظامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے جلوسوں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی ،منتظمین نے ڈپٹی کمشنر کو چند گزارشات پیش کیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز اور سی اوز کو ہدایت کہ فوری طور ان گزارشات پر عملدرآمد کیا جائیانہوں نے تمام عملہ کو ہدایت کی کہ جلوس میں عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے .