چناب نگر (غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم کی جانب سے فلڈ وارننگ جاری ۔ ریسکیو 1122سمیت دیگر محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ہدایات جاری

۔تفصیلات کے مطابق:
دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کے محکمہ پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فلڈ وارننگ جاری کر دی ہے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد خضر افضال چوہدری نے تمام محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں . دریا کے قریبی علاقوں کی مساجد میں اعلان کروا دیے گئے ہیں ۔نشیبی علاقوں کے مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ احتیاط کریں اپنے جانور و دیگر سامان محفوظ مقامات پر منتقل کر لیں ۔ محکمہ ہیلتھ ۔ لائیو سٹاک نے مختلف علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں ۔ نشیبی علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا کہنا ہے کہ:

ریسکیو 1122 اور محکمہ سول ڈیفنس ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر مکمل تیاری کیے ہوئے ہے.

ڈپٹی کمشنر آفس کے علاوہ تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز آفسز میں بھی فلڈ کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں اور تمام افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے عوام الناس کے لیے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ:

ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر گھبرانے کی کوئی بات نہیں مگر احتیاط ضروری ہے ۔ضلعی انتظامیہ ہر وقت آپکے ساتھ ہے ۔ آپکی ہر چیز کی حفاظت کرنا ہماری ڈیوٹی اور فرض ہے.