چنیوٹ (ویب ڈیسک)ساڑ مراد والا روڈ کار پر مبینہ ڈاکووں کی فائرنگ، عورت فائر لگنے سے زخمی، اطلاعات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ساڑ مراد والا روڈ پر فیصل آباد سائینوالا سے واپس آتی کار کو مبینہ طورپر ڈاکووں نے روکا، کار نا روکنے پر ڈاکووں نے کار سوار میاں بیوی دو بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 18 چک ہمائونکے کی رہائشی 35 سالہ (س) زوجہ جاوید گولیاں لگنے سے شدید زخمی جبکہ ایک بچہ شیشے کا ٹکرا لگنے سے زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔