اسلام آباد (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیزکانفرنس.
امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاکہ:
ختم نبوت پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔ جونہی کوئی نئی حکومت آتی ہے قادیانی بلوں سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔علماء او رجماعتوں کو متحدہونا چاہیے۔ گستاخانہ خاکوں پر عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے بھرپور کردار ادا کیاجائے۔ مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں کمیٹی بنانی چاہیے ۔ شاہ محمود قریشی نے خاکوں کا مسئلہ یو این میں اٹھایا اس پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں.
وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہاکہ:
احمدیوں کو آئین نے غیر مسلم اور کافرقرار دیا، کوئی بھی انھیں مسلم ڈکلیئر نہیں کر سکتا،اے پی سی میں پیش کیا جانے والا اعلامیہ پوری قوم اور ملت کے احساسات اور جذبات کا ترجمان ہے۔ اس سے کوئی اختلاف کی گنجائش نہیں ہے۔ ہر کشمیری کے جنازہ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند ہو رہے ہیں۔ا ن حالات میں بھارت کو اپنے مستقبل کی فکر لاحق ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر محاذ پر لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا.