چنیوٹ (ربوہ ٹائمز)تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے ، سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں اور زمینیں واگزار کروائیں،مزاحمت کی صورت میں قانون شکن عناصر کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں، ڈی سی چنیوٹ
ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اپنے آفس میں ضلع بھر کے ریونیو افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ:
اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیل دار مجھے اپنی اپنی تحصیل میں سرکاری جگہ کا مکمل اور درست ریکارڈ فراہم کریں.
انہوں نے مزید کہا کہ:
تمام مقامات کو اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے پوری قانونی و انتظامی قوت کو بروئے کار لایا جائے ، تجاوزات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اپنی اپنی تحصیلوں میں تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ایسے عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروئیاں جاری رکھیں کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑنا .
انہوں نے مزید کہا کہ:
تمام میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسل کے سی اوز کو ہدایت کریں کہ سڑکوں اور گلیوں کے اطراف میں جہاں کہیں بھی بلڈنگ میٹریل پڑا ہے اسے وہاں سے اٹھوا کر شہر سے باہر پھینک دیں،صفائی کی صورتحال کو بہتر اور اسکا دائرہ کار وسیع کریں ،میونسپل کمیٹیز کوجو بھی سامان یا مشنری درکار ہے اسکی لسٹ بنا کر بھیجیں.
آخر میں انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ:
وہ یونین کونسل چیئرمینوں اور سیکرٹری یونیل کونسلز سے میٹنگ کریں اور ایسے تمام عناصر جو سرکاری زمینوں پر قابض ہیں انکے خلاف سخت کاروائی کریں.
میٹنگ میں اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ ، اسسٹنٹ کمشنر ز آصف اقبال ،میڈم شمائلہ منظور ، سی اوز میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل ، تحصیلادارز و دیگر نے شرکت کی ۔