نیو یارک (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) بھارتی دہشت گرد کا انجام کیا ہوگا فیصلہ جلد ہونے کو ہے، عالمی عدالت برائے انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق:

پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی میں ملوث بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالتِ انصاف میں مقرر ہو گیا ہے۔

یادرہے کہ:

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 10 اپریل 2017 کو پھانسی کی سزا سنائی گئی

عالمی عدالت برائے انصاف کلبھوشن یادیو کا کیس 18 فروری 2019 سے سنے گی، عالمی عدالت میں 18 سے 21 فروری تک دونوں ملکوں کا موقف سنا جائے گا۔

یاد رہے کہ 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیے گئے کلبھوشن یادیو نے بھارتی حاضر نیوی افسر اور جاسوس ہونے سمیت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا جس پر اسے 10 اپریل 2017 کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

بھارتی جاسوس کی ایک سے زائد ویڈیو اعترافی بیانات جاری ہو چکے ہیں، پاکستان کے دشمن بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا کہ کلبھوشن بھارتی جاسوس ہے.

بھارتی میگزین کا کہنا تھا کہ:

بھارت پاکستان سے خفیہ جنگ میں مصروف ہے۔کلبھوشن یادیو کا کیس بھارت خود عالمی عدالت برائے انصاف میں لے گیا تھا.

جس پر بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ:

بھارت نے ایسا کر کے بڑی غلطی کر دی ہے.

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اپنی پھانسی کی سزا کے خلاف آرمی چیف سے رحم کی اپیل بھی کر چکے ہیں، پاکستان نے انسانی ہم دردی کی بنیاد پر ان کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات بھی کرائی۔