چنیوٹ (ویب ڈیسک) قبضہ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن جاری، لیگی ایم پی اے بھی تجاوزات کے خلاف اپریشن کی زد میں آ گئے.

تفصیلات کے مطابق:

ضلعی انتظامیہ نے لیگی ایم پی اے سے اربوں کی پراپرٹی کا قبضہ واگزار کروا لیا گیا.

چنیوٹ ڈپٹی کمشنر خضر افضال کے حکم پر اے سی آصف چوہان کا قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری، ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب قیمتی کمرشل اراضی پر تعمیرات مسمار کردیں.

اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان کے مطابق:

قیمتی کمرشل وقف اہل اسلام اراضی پر لیگی ایم پی اے الیاس چنیوٹی تین دہائیوں سے قابض تھے، ہیوی مشینری سے ہوٹل اور ملحقہ دوکانیں گرادیں گئی، بلدیاتی نمائندوں اور شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا تاہم جھنگ روڈ پر شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی جبکہ ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا.

ڈپٹی کمشنر خضر افضال کا کہنا تھا کہ:

قبضہ مافیا کیخلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھیں گے.


تاہم پولیس اور ریسکیو کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے.