چنیوٹ (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اس سلسلہ میں تمام محکمے ، سول سوسائٹی ، این جی اوز اپنا کردار ادا کریں ، ضلع میں کلین اینڈ گرین پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے جس کے اہداف حاصل کرنے کیلئے محکمانہ اقدامات میں تیزی لائی جائے، ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر محمد خضر افضا ل چوہدری نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات کے جائزہ کیلئے منعقدہ میٹنگ میں مختلف محکموں کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

کلین اینڈ گرین پروگرام تاریخ ساز اقدام ہے جس سے ماحول سازگار ہو گا ،سرسبز پاکستان کے ویژن کو کامیاب بنانے تمام محکمے لاکھوں پودے لگائیں.

ڈپٹی ڈائر یکٹر لو کل گو ر نمنٹ رانا جاوید محمو د نے صا ف اور سر سبز پنجاب مہم کے با رے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ:

صا ف اور سر سبز مہم کے تین حصے صفا ئی ،انسداد تجا وزات اور شجر کا ری ہیں،حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطا بق آج سے صا ف سر سبز پنجا ب مہم کا با قا عدہ آغا ز ضلع چنیو ٹ میں کر دیا گیا ہے.

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ:

تمام محکمے اس مہم میں شہری اور دیہی علا قوں میں بلا تفر یق کا م کریں،شہری علا قو ں میں متعلقہ میو نسپل کمیٹی اور دیہی علا قوں میں ضلع کو نسل اور یو نین کو نسل کا عملہ کا م کرے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ:

ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بلا امتیاز آپریشن جاری ہے ،شجر کاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انشاء اللہ اس بار ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے اس سلسلہ میں تمام محکمے اپنا پنا بھرپور کردار ادا کریں .

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے مزید کہا کہ:

صفائی کے حوالے سے عوام میں آگاہی دی جائے جس کیلئے سول سوسائٹی ، سیاسی سماجی نمائندگان اور تاجران کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے ،بہت جلد اس سلسلہ میں آگاہی سیمینار بھی منعقد کروایا جائے اور اس میں سب کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے.

بعد ازاں میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام صفائی ، شجر کاری اور انسداد تجاوزات کے حوالے سے آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کی ، واک کے موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری سمیت دیگر افسران ،چیئرمین میونسپل کمیٹی مہر محمد خالد و دیگر نے دیگر سینٹری ورکرزکے ہمراہ روڑ کی صفائی کرتے ہوئے مہم کا آغاز کیا، واک میں اے ڈی سی (ریونیو) راؤ امتیاز احمد ، اے ڈی سی (جنرل )اعتزاز اسلم مارتھ ، اسسٹنٹ کمشنرآصف اقبال چوہان ، صدر ضلعی تاجران حاجی محمد جمیل فخری ، میڈیا نمائندگان و دیگر نے بھی شرکت کی ۔