لاہور (ربوہ ٹائمز) چنیوٹ قبضہ مافیا اپریشن کیخلاف ڈی سی آفس کے باہر مولانہ الیاس کے دھرنے میں احمدیوں کیخلاف نفرت انگیز بینرز،

تفصیلات کے مطابق:

چنیوٹ میں ناجائز تجاوزات کیخلاف گھیرا تنگ کیاگیا ہے . پچھلے دنوں مولانہ الیاس چنیوٹی کے قبضہ سے کروڑوں کی سرکاری آراضی واگزار کروائی گئی تھی.اب مولانہ کے قبضہ سے مزید آراضی واگزار کروانے کا کام جاری ہے.

ذرائع نے بتایا ہے کہ:

مولانہ الیاس نے سرکاری جگہ پر مدرسہ اور مسجد بنائی ہوئی ہے اور اور وہ اس کو کسی صورت واگزار کرنے کی اجازت نہیں دینگے.

ذرائع نے بتایا کہ:

مولانہ اس مسئلہ پر ضلعی انتظامیہ کیخلاف کھل کر سامنے آگئے اور انہوں نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دی دیا ہے اس دھرنے میں مدرسہ کے بچے اور لوگوں کی جوان بیٹیاں شامل ہیں.جن کو مولانہ الیاس چنیوٹی اپنے مقاصد کیلئے سڑک کے بیچ لے آئے ہیں.

قابل ذکر بات یہ ہے کہ:

اس دھرنہ میں ان کو اور کوئی جواز نہیں ملا تو انہوں نے اس میں بھی احمدیوں کیخلاف نفرت انگیز پمفلٹس بینرز پکڑا کر نوجوان بچیوں کو دھرنے میں بٹھا دیا.

یاد رہے کہ:

ناجائز تجاوزات کیخلاف اپریشن حکومت کروا رہی ہے.مولانہ الیاس اس تجاوزات کی زد میں آنے کے بعد اس سے بچاو کرنے کیلئے مذہب کو سامنے لے آئے ہیں اور اس دھرنے میں احمدیوں کیخلاف خوب نعرے بازی بھی کی گئی اور نفر بھی پھیلائی گئی.

جس کے بعد ڈی سی چنیوٹ نے بھی مولانہ الیاس چنیوٹی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں.

دھرنے کے وقت مولانہ الیاس چنیوٹی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے.

دھرنے کے وقت جھنگ روڈ بلاک.