چناب نگر( غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ ) میونسپل کمیٹی چناب نگر کے ریٹائرڈ ملازمین کا پنشن نہ ملنے پر احتجاج، چیف آفیسر نے پینشن دینے کی یقین دہانی کروادی.

تفصیلات کے مطابق:

میونسپل کمیٹی چناب نگر کے ریٹائرڈ ملازمین نے دو ماہ سے پینشن نہ ملنے پر کچہری کے سامنے احتجاج کیا.

احتجاج کے دوران ریٹائرڈ ملازمین مردو خواتین کا کہنا تھا کہ:

چیف آفیسر شیخ اعجاز غیرقانونی طور پر ہماری دو ماہ کی پینشن روک کر بیٹھا ہوا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ:

ہم لوگوں کا عمر کے اس حصے میں اسی پینشن کیساتھ گھر کاچولہا چلتا تھا.لیکن دو ماہ سے پیسے نہ ملنے کیوجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور بات فاقوں تک آگئی ہے.

یاد رہے کہ:

اس احتجاج میں ریٹائر ملازمیں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر فیصل آباد، اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے پینشن کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا.

خیال رہے کہ:

اس خبر کے میڈیا پر چلنے کے فوری بعد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے ریٹائرڈ ملازمین کو انکی پینشن دینے کی یقین دہانی کروادی ہے.

واضع رہے کہ:

میونسپل کمیٹی چناب نگر کے چیف آفیسر شیخ اعجاز نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز پچھلے دو ماہ سے غیر قانونی طور پر روکی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے مجبور ہو کر ریٹائرڈ ملازمین جس میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں نے احتجاج کا رستہ استعمال کیا.