اسٹریلیا(ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ اسٹریلیا نے 30,000$ اسٹریلین ڈالرز پاکستانی ہائی کمشنر کو ڈیم فنڈ کیلئے جمع کروا دئیے.
تفصیلات کے مطابق:
پاکستان میں چیف جسٹس سریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثاراور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ڈیم فنڈ کیلئے چندہ کی اپیل کی گئی تھی.جس میں جماعت احمدیہ اسٹریلیا نے 30,000$ اسٹریلین ڈالرز وہاں موجود پاکستانی ہائی کمشنر کو ڈیم فنڈ کیلئے جمع کروا دئیے ہیں.جو کہ پاکستانی روپے کے حساب سے تقریبا تیس لاکھ روپے بنتے ہیں
جماعت احمدیہ اسٹریلیا نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ:
اسٹریلیا کی جماعت احمدیہ کی طرف سے 30،000$ اسٹریلین ڈالرز پاکستانی ہائی کمشنر کو ڈیم فنڈ کیلئے عطیہ کئے گئے ہیں.
انہوں نے مزید لکھا کہ:
ہماری دعا ہے کہ ایک دن ہر پاکستانی کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل ہو. اللہ اس نیک کام پر اپنی رحمت فرمائے.
یاد رہے کہ
اس سے قبل جماعت احمدیہ امریکہ نے بھی 15،000 امریکن ڈالرز ڈیم فنڈ میں جمع کروائے تھے.ان کے علاوہ بھی جماعت احمدیہ کے افراد پاکستانی ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں