چناب نگر(غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) سپیشل سکول ربوہ کی طرف سے رنگا رنگ فن فیئر تقریب کا انعقاد، بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
تفصیلات کے مطابق:
چناب نگر ربوہ میں سپیشل ایجو کیشن سکول کا واحد ادرہ جو سپيشل ایجوکیشن سکول کے نام سے مشہور ہے اس میں ایسے طلباء کو تعلیم دی جاتی ہے جو سپیشل ہیں جو بچپن سے کمزور و معزور ہیں اور کچھ کر نہیں سکتے اُن کو سپیشل مختلف قسم کی تعلیم اور دلچسپ معلومات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ ان بچوں میں شعور کی راہ ہموار کی جاسکے.اور یہ بچے بھی ملک و قوم کی خاطر کچھ کرسکیں. اسی حوالے سے 27 اور 28 اکتوبر بروز ہفتہ اور اتوار کے روز نصرت جہاں کالج میں رنگا رنگ فن فیئر تقریب منعقد کی گئی. جس میں مختلف قسم کی گیمز رکھی گئیں اور ایسے لوگوں کو بلایا گیا جو اپنے فن سے ان بچوں کو متاثر کرسکیں. کالج میں مختلف سٹالز لگاٸے گئے جس سے بچے خوب لطف اندوز ہوئے.اس تقریب میں سپیشل بچوں کیساتھ ساتھ فیملیز جن میں عورتیں اور 12 سال کے بچے شامل ہیں کو مدعو کیا گیا تھا.
فن فیئر کی تقریب دیکھنے کے لیے تشریف لانے والی عورتوں اور بچوں نے بہت اچھے تاثرات پیش کئے.
بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ:
ایسی تقریبات ہونی چاہئیں سپیشل سکول کی بدولت یہ بچے بھی اپنے والدین اور ملک کے لیے کچھ کر سکتے ہیں اگر ان کو توجہ دی جاٸے تو یہ بچے ہر میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ:
ہم نظارت تعلیم ربوہ اور سپیشل سکول کے ٹیچرز کے بہت شکر گزار ہیں جن کی بدولت آج ہمارے وہ بچے جو کچھ کر نہیں سکتے تھے جو کچھ بھی سمجھ نہیں سکتے تھے وہ اپنا کام بھی کرتے ہیں اور بخوبی ہر چیز کو سمجھتے بھی ہیں.