واشنگٹن (ربوہ ٹائمز) ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے پاکستان کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے.

انٹرنیشنل یونائٹیڈ سٹیٹس کمیشن آن انٹرینیشن ریلیجین فریڈم نے کہا ہے کہ:

اس فیصلے کے بعد سماجی بدقسمتی کے خاتمے کے امکانات کی توقع میں، یو ایس سی آر ایف نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس رہائی کے بعد آسیہ بی بی کی حفاظت یقینی بنائیں.

انہوں نے مزید کہا کہ:

( اور یو ایس سی آئی آر ایف ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے.

مزید کہا کہ:

ہم پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ توہین رسالت کے الزامات میں قید 40 افرادجو ایسے ہی جھوٹے کیسوں میں پھنسائے گئے ہوئے ہیں ان سب کو بھی رہا کیا جائے .اور ایسے قوانین کو منسوخ کیا جائے. ان 40 قیدیوں کے درمیان میں ایک 80 سالہ احمدی عبدالشکور جو کتابیں بیچنے والا ہے وہ بھی عرصہ دراز سے قید ہے. جس کے لئے یو ایس سی آئی آر ایف مذہبی قیدیوں کے قابو پذیر پروجیکٹ کے ذریعہ وکالت کر رہا ہے.