چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) 12ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺکے انتظامات کے جائزہ کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت میٹنگ ہوئی ، میٹنگ میں ڈی پی او انور کھیتران ، اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ ، اسسٹنٹ کمشنرز ،سی اوز میونسپل کمیٹیز ،نمائندہ ریسکیو ،1122 انچارج سیکیورٹی کے علاوہ جانثاران تاجدار ختم نبوت کے عہدیداران و منتظمین جلوس و دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان نے شرکت کی ،سیکیورٹی ودیگرانتظامات کے حوالے سے پیر طاہر شاہ ہمدانی سرپرست جانثاران تاجدار ختم نبوت ،حاجی سکندر حیات گولڑوی چیئرمین ،سید عاطف شفیق شاہ صدر و منتظمین جلوس نے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او انور کھیتران کو بریفنگ دیتے ہوئے جلوسوں کے روٹس پر صفائی کی صورتحال و دیگر امور سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے مزید بتایا کہ عید میلاد النبی ﷺپر مشعل برادر ریلیاں بھی نکالی جائیں گی ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او انور کھیتران نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کمیٹی ممبران کواپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کو مناسب ہدایات جاری کیں ، میٹنگ میں جنرل سیکرٹری جانثاران تاجدار ختم نبوت غلام عباس عطاری ، علامہ تصور عباس صدیقی، علامہ سیف علی سیالوی ،سید سلمان شاہ ،محمد احمد سیالوی ،انعام احمد سیالوی ،ظفر سلطانی و دیگر ممبران نے بھی شرکت کی