چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران کا تھانہ چناب نگر کا وزٹ دوران وزٹ تھانے کی عمارت, حوالات, مالخانہ, فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ کی چیکنگ کی.اس کے علاوہ پولیس افسران کو اپنے فرائض منصبی نیک نیتی اور محنت سے سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی.
دوران وزٹ ڈی پی او نے تھانے کے عملہ کوہدایات دیں کہ:
عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے. اپنے فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمان کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی.