چناب نگر(غدیر احمد بھٹی کی رپوٹ)میڈیا کی نشاندہی پر سی او میونسپل کمیٹی چناب نگر شیخ اعجاز نے کارووائی کرتے ہوئے لاغر اور بیمارگوشت پکڑ کر تلف کروا دیا.

تفصیلات کے مطابق:

میڈیا کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ چناب نگر مذبح خانہ پر دو عدد جانور ایک بھینس اور ایک گائے جو کہ بلکل بیمار اور لاغر ہیں جن کو مذبح خانہ کے انچارج ڈاکٹر حسنین کی سربراہی میں ذبح کیا جارہا ہے جن کے گوشت کو بعد میں بازار میں بیچنے کے لئے لے جایا جائے گا اگر بروقت کارووائی کی جائے تو عوام کو بیشمارمہلک بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ھوے میڈیا نے موقع پر پہنچ کر سارا معاملہ حکام کے نوٹس میں پہنچایا.جنہوں نے بر وقت کارووائی کرتے ہوے گوشت کو تلف کروا دیا.

اس کے علاوہ مذبح خانے سے گوشت ذبح کرنے کے بعد دوکاندار ریڑھیوں پر لاد کر اپنی دوکانوں پر گوشت پہنچاتے ہیں اس دوران گوشت بلکل بغیر کپڑے کے ڈھانپے تقریبا تین کلو میٹرکے راستے سے جہاں مٹی گردوغبار ہر وقت اڑتی رہتی ہے ان راستوں سے ہوتا ہوا یہ گوشت دوکانوں پر پہنچایا جاتا ہے.

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ:

گوشت دوکانوں پر سپلائی کرنے والوں کو اس پات کا پابند کیا جائے کہ گوشت کو مکمل ڈھانپ کر دوکانوں پر بھیجا جائے.

شہریوں نے مزید مطالبہ کیا کہ:

محکمہ میں چھپی ڈاکٹر حسنین جیسی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کیا جائے اور ان کے خلاف محکمانہ کارووائی عمل میں لائی جائے جو صرف چند روپوں کی خاطر قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کا گھناوناکاروبار کرتے ہیں

شہریوں نے میڈیا کی طرف سے بروقت نشاندہی کرنے اور سی او میونسپل کمیٹی چناب نگر شیخ اعجاز کی طرف سے فوری طور پر کاروائی کرنے کو سراہا اور شکریہ ادا کیا.