چنیوٹ ( ربوہ ٹائمز )فرانس کے سابق تجارتی ایڈوائزر مائیکل سیکولیس کا اپنی مسزچانٹل کے ہمراہ چنیوٹ کا دورہ.

تفصیلات کے مطابق:

انہوں نے تجارتی ایڈوائزر نے فرنیچر مارکیٹ اور عمر حیات محل کا دورہ کیا.

بتایا گیا ہے کہ:

فرانس کے سابق تجارتی ایڈوائزرمائیکل سیکولیس کا اپنی مسزچانٹل کے ہمراہ چنیوٹ کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی نے ان کو ریسٹ ہاؤس میں ویلکم کیا جس کے بعدمسٹر اینڈ مسزمائیکل سیکولیس کو فرنیچر مارکیٹ اور عمر حیات محل کا وزٹ کروایا گیا ،اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چنیوٹ انیس عباس ,ہارون عباس لالی، میڈم ناہیدلالی ،فیصل عباس و دیگر بھی ہمراہ تھے فرانس کے تجارتی ایڈوائزر مائیکل سیکولیس نے فرنیچر مارکیٹ میں دیدہ زیب فرنیچر اور کاریگری پر حیرت وخوشی کا اظہار کیا انہوں نے عمر حیات محل کا بھی وزٹ کیا اور تصویریں بنوائیں ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فرانس کے سابق تجارتی ایڈوائزرمائیکل سیکولیس کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا زیادہ وقت پاکستان میں گزارا ہے اور انہیں پاکستان سے بہت پیار ہے ،میشل سیکلیو نے پاکستانی کھانوں کی بھی تعریف کی مائیکل سیکولیس کا مزید کہنا تھا کہ تجارت پر انہوں نے درجنوں کتابیں بھی لکھیں اور دو طرفہ تعلقات میں انہیں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے می،مائیکل سیکولیس کا مزید کہنا تھا کہ قدیمی شہر چنیوٹ فرنیچر سازی میں بڑا مشہور ہے اور یہاں کی فرنیچر مارکیٹ,شاہی مسجد سمیت عمر حیات محل تاریخی عمارات ہیں جو قابل دید ہیں اورانہیں آج چنیوٹ آکر بہت خوش محسوس ہوئی ہے، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کو عمر حیات محل کی تزین و آرائش کیلئے بھرپور کوشش کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔