چناب نگر ( غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ ) آج گورنمنٹ ٹی آی کالج چناب نگر میں12 ربیع الاول کے حوالے سے سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق:

کانفرنس میں طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فیروز الدین شاہ چیر مین “ شعبہ علوم اسلامیہ” یونیورسٹی آف سرگودھا تھے۔ جبکہ ضلع بھر کے کالجز کے پرنسپل نے بطور مہمان شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر محمد ثقلین نے ادا کیے۔تقریب کا آغاز پروفیسر احسن رضا عثمانی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ فخر اعظم طالب علم ایف اے اور عبدالرحمن طالب علم ایم ایس سی نے نعت رسول مقبول پیش کی ۔مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فیروز الدین نے آنحضرت کی سیرت طیبہ سے ایمان افروز اور روح پرور واقعات بیان کیے۔ اور طالب علموں کو سیرت کی کتب پڑھنے کی ترغیب دی۔اور خاص طور پر شبلی نعمانی کی سیرت النبی اور قاضی سلیمان منصور پوری اور ڈاکٹر عبد الحی عارفی کی تحریر کنندہ سیرت طیبہ کی کتب کا حوالہ دیا۔ اور طلبا سے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو سیرت کے رنگ میں رنگ دینا چاہے۔ مہمان خصوصی نے پروفیسرمحمد عرفان اور پروفیسر حافظ احسان اللہ کی علومہ اسلامیہ میں دلچسپی اور مہارت کو سراہا۔کالج کے پرنسپل ضیا الحسنین شاہ نے تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور تمام پرنسپل، پروفیسر کا شکریہ آدا کیا۔ خاص طور پر چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر علی عباس کی انتھک محنت کو سراہا۔ آخر میں وائس پرنسپل سرفراز حسین نے دعا کروائی۔