چناب نگر (غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) امریکہ کے ہیلتھ کیئر ماہرین کی ٹیم کا رضاکارانہ طور پر طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ کا دورہ، 13 دل کے آپریشنز کیئے گئے.
تفصیلات کے مطابق:
دو ڈاکٹرز پہ مبنی امریکہ کے ہیلتھ کئیر ماہرین کی ایک ٹیم نے پاکستان کے ضلع چنیوٹ کی سب تحصیل میں موجود طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ کا دورہ کیا اور اپنی رضاکارانہ خدمات کے تجربے کا اظہار کیا۔ اس ٹیم نے اپنی تعطیلات میں سے نو دن طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ، پاکستان، میں رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دینے کے لئے گزارے ہیں.اس دوران اس ٹیم نے کُل 13 دل کے آپریشنز کئے جن میں دو minimal invasive valve replacements تھیں جو کہ پاکستان میں پہلی بار کی گئیں ہیں.
اس ٹیم کے سفر کے اخراجات کے لئے یونیورسٹی آف پٹسبرگ میڈیکل سینٹر نے اپنی خدمات پیش کیں.جبکہ ہیومینٹی فرسٹ پاکستان نے اس ٹیم کے لئے پاکستان میں قیام کے لئے اخراجات میں خدمات پیش کیں.
اس ٹیم میں موجود مارک موکین نامی اسسٹنٹ کارڈیک سرجری ڈاکٹر نے کہا کہ:
صاف پانی اور صحت کی بنیادی سہولیات ، یہ وہ چیزیں ہیں جو آبادی کے ایک کثیر حصے کو میسر ہی نہیں ہیں.