اسلام آباد (ربوہ ٹائمز)یہ سڑک کرتار پورہ سے گزرتے ہوئے قادیان جا کر رکتی ہے، مولانہ فضل الرحمان نے کرتار پور بارڈر کھلنے کو بھی احمدیوں کیساتھ جوڑ دیا

تفصیلات کے مطابق:

جے یو آئی ف کے امیر مولانہ فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ:

پوری دنیامیں اقادیانی نیٹ ورک متحرک ہوا.قادیانیوں کے سربراہ کی سربراہی میں لندن میں جلسہ ہوا.اور لندن کے ہی برطانیہ کے ایک منسٹر نے خطاب کیا اور عمران خان کا نام لے کر کہا کہ ہم ان کو وعدے یاد دلانہ چاہتے ہیں اور جب وہ برطانیہ میں کبھی آئیں تو دیکھیں گے کہ وہ وعدوں پر پورا اترا ہے یا نہیں یہ قادیانیوں کے جلسہ میں کہ رہا ہے.اور وہ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں تو اس حوالے سے یا تو ختم نبوت کے مسئلہ پر قادیانی لابی پورے ملک میں اور پاکستان میں اس کا نیٹ ورک حرکت میں آیا.

انہوں نے مزید کہا کہ:

اور آج کل انہوں نے ایک نیا کام کیا ہے سامنے ہندوستان کے سکھوں کو رکھا ہے کہ سکھ یاتری جب پاکستان میں آتے ہیں ان کی سہولت کیلئے.تو اب مودی کا یار ہے غدار ہے کے نارے لگاتے تھے.آج کس خوشی میں کشمیریوں کے کے خون کا سودا کرکے آپ مودی سرکار کے ساتھ یہ نیا کوریڈور کھول رہے ہیں کھوریڈور کھولا کہاں جا رہا ہے گورداسپور کیلئے اور یہ سڑک کرتار پورہ سے گزرتے ہوئے قادیان پر جا کر رکتی ہے.نام سکھوں کا لے رہے ہو اور راستہ قادیانیوں کو دے رہے ہو.اور قادیانی اپنی خوشہ کا اظہار کرچکے ہیں.ان جب پاکستان میں ربوہ میں ہمارا جلسہ ہوگا تو ہم آسانی کیساتھ اس جلسے میں شریک ہوسکیں گے.یہ ہیں اصل حقائق.