چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) کسانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،ان کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور قدوائی نے شوگر کین کریشنگ سیزن2018کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت شوگر کین کریشنگ سیزن2018کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقاد ہوا ،میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر، ڈی او انڈسٹری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں سے شوگر کین کرشنگ سیزن 2018 کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور تما م افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوراً ایکشن لیا جائے اور کسی بھی کسان کا نقصان برداشت نہیں کیا جائے گا، آخر میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے کہا کہ کریشنگ سیزن میں غیر قانونی کٹوتی اور وزن کی کمی بیشی اور ٹریفک کے انتظامات کا بھی خیال رکھا جائے ۔
چنیوٹ: کسانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،ان کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی سی
Related Post