چنیوٹ (ربوہ ٹائمز) پورے ضلع میں مکمل توجہ کے ساتھ پولیو مہم کوشروع کروائیں ،پولیو ویکسینیٹرزگھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں تاکہ ہمارا کوئی بھی بچہ اس مرض کا شکار نہ ہو،اس سلسلہ میں تمام ڈیپارٹمنٹ اپنا اپنا کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی اور ڈی پی او محمد انور کھیتران نے10دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس میں کیں ، ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی کی زیر صدارت پولیومہم کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں ڈی پی او محمد انور کھیتران کے علاوہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڈائچ ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر بلوچ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر حامد رفیق ، ڈاکٹر سعادت ،ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ ، سی او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل ، سوشل ویلفیئر آفیسرمیڈم فرخ رضوان ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر فیض ، ڈاکٹر حماد ، انچارج سیکیورٹی شبیر احمد ، ٹریفک انچارج و دیگر ڈیپارٹمنٹس اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم 10 تا12 دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ مزید13/14دسمبرکیچ اپ ڈے ہو گا ، پولیو مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے 246342بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی جبکہ اس مہم میں 587ٹیمیں حصہ لیں گی اور 44یو سی ایم اوز کی زیر نگرانی مہم جاری رہے گی ، کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی اس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ضلع میں مکمل توجہ کے ساتھ پولیو مہم کوشروع کروائیں ،گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں تاکہ ہمارا کوئی بھی بچہ اس مرض کا شکار نہ ہو ، مجھے امید ہے آپ سب بھرپور محنت کریں کے اور مستقبل کے معماروں کے تحفظ کے لیے بھرپور کوشش کر کے پاکستان کو پولیو فری ممالک کی صف میں کھڑا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ، ڈپٹی کمشنر سیدامان انور قدوائی نے مزید کہا کہ آنے والی نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انہیں پولیو قطرے پلانا والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے والدین کو چاہیے کہ وہ اس اہم فرض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں تاکہ ملک میں ایک صحت مندنسل کو پروان چڑھایا جا سکے، آخر میں ڈی پی او محمد انور کھیتران نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ فکس پوائنٹس پر بھی سیکیورٹی اور ٹریفک کنٹرول کرنے کے مکمل انتظامات کیے جائیں گے انہوں نے موقع پر انچارج سیکیورٹی اور ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کیے ۔
پورے ضلع میں مکمل توجہ کے ساتھ پولیو مہم کوشروع کروائیں، ڈی سی چنیوٹ
Related Post