لندن( ربوہ ٹائمز ) برطانوی وزیراعظم کے خصوصی سفیر لارڈ طارق احمد کی پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات سے ملاقات.
تفصیلات کے مطابق:
برطانوی خصوصی سفیر لارڈ طارق احمد نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں لکھا کہ:
میڈیا کی آزادیی، سیکورٹی اور اقتصادی تعاون کی اہم ترجیحات سمیت فواد چوہدری کیساتھ وسیع پیمانے پر اور تخلیقی بحث ہوئی.
معتبر ذرائع نے بتایا کہ:
لارڈ طارق احمد نے پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات کے دوران پاکستان میں مذہبی آزادی اور میڈیا کی آزادی پر تبادلہ خیال کیا گیا.