اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم نے ریکارڈ توڑ دیے، بھارتی فوج خواتین سے زیادتی کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے، میری تجویزہےکشمیری عوام کوحق خودارادیت دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق:

اسلام آباد میں وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم نے ریکارڈ توڑ دیے، پیلیٹ گن سے بچے، بوڑھوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی کمیٹی کو کشمیر آنے کی دعوت دیتے ہیں۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں کمیٹی کےکشمیر آنے کےبہتر انتظامات نہیں کیےگئے، بھارت نے کشمیر میں ہمیشہ انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں خواتین اور بچے بڑے پیمانے پر متاثر ہورہے ہیں.

وزیر انسانی حقوق نے کہا:

بھارتی فوج خواتین سے زیادتی کو بطور ہتھیاراستعمال کررہی ہے، خواتین سے زیادتی کے متعدد کیس رپورٹ ہوئے ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ:

میری تجویز ہے کشمیری عوام کوحق خودارادیت دیا جائے، حق خود ارادیت کے معاہدے پر 7یا 10سال بعد ریفرنڈم کیا جا سکتا ہے، ریفرنڈم کی بنیاد پرکشمیری عوام جوطےکریں اس کےمطابق فیصلہ ہو.

شیریں مزاری نے کہا:

بھارت کشمیر میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے پرتیزی سے کام کررہاہے.

خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد سارے انسانوں میں اپنے حقوق کی آگاہی کو بیدار کرنا اور بتانا ہے کے تمام انسان مذہبی ،سیاسی ،سماجی ،اور اخلاقی حساب سے آزاد اور خود مختیار ہیں اور ان کو آزادی فکر، آزادی ضمیر، اور آزادی مذہب،اور اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق عبادات ،اوررسمیں پوری کرنے کا حق حاصل ہے۔