چناب نگر (غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ) ڈاکٹر عبدالسلام ریسرچ فورم کے تحت نصرت جہاں کالج ربوہ میں نیشنل واٹر پالیسی کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد.

تفصیلات کے مطابق:

ڈاکٹر عبدالسلام ریسرچ فورم کے تحت نصرت جہاں کالج ربوہ میں نیشنل واٹر پالیسی کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا.جس میں ورلڈ بینک کے وائس پریذیڈنٹ اور پالیسی میکر ڈاکٹر شاہد جاوید برکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

پرائیویٹ سیکٹر پر نیشنل واٹر پالیسی کا تجزیہ اور جائزہ کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد بہت بڑا قدم ہے پورے ملک میں حکومتی سرپرستی میں ایسے سیمینار منعقد ہونے چاہیئیں.آج کل حکومتی سطح پر بھی پانی کے مسائل اور انکے حل کے متعلق کافی کام ہورہا ہے ہمارا کام ہے کہ معین پالیسی تیار کرکے گورنمنٹ کو اگاہ کریں اور جو پالیسی تیار کی جائے اس پر عمل درآمد ہونا چاہیئے تاکہ آنے والے وقت میں پاکستان کو پانی جیسے مسائل میں نا الجھنا پڑے. پوری دنیا کی طرح چھوٹے ڈیم بنائے جائیں اور عام آدمی کو پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے.

ڈاکٹر مرزا نصیر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالسلام ریسرچ فورم نے پانی پر ہونے والی ریسرچز پر حاضرین کو بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ:

اس سمپوزیم کا مقصد پانی کے متعلق ریسرچ ماہرین کی موجودگی میں پاکستان کو درپیش پانی کے مسائل اور اسکے حل پر تبادلہ خیال کرنا ہے.اس سمپوزیم میں انٹر نیشنل محققین کے علاوہ پاکستان کی مختلف یونیورسٹیز جن میں یونیورسٹی آف کراچی ،لمز ایریگیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پنجاب ،یونیورسٹی آف پشاور کے علاوہ سینکڑوں طالبات اور پروفیسرز نے شرکت کی.