ملائیشیا ( شمشاد احمد چوہدری سے ) جماعت احمدیہ ملائیشیا کا 33 واں جلسہ سالانہ اختتام پزیر.

تفصیلات کے مطابق:

ملائیشیا میں جماعت احمدیہ کا 33 واں جلسہ سالانہ 23’22’21 دسمبر2018 کو منعقد ہوا جس میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کیساتھ مقامی احمدی اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے احمدی احباب نے بھر پور شرکت کی. امسال شاملین جلسہ کی تعداد 5084 تھی اس جلسے کا انعقاد ملائیشیا کی ایک انتہائی پر فضاء مقام پر کیا گیا اس موقع پر جرمنی، نائجیریا ،دبئی، انڈونیشیا ااور سنگاپور سمیت درجنوں ممالک کی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی.جلسہ کے موقع پر تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں ایوارڈ اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔

دیگر ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں نے جلسہ کے حوالے سے اظہار خیال کیا جلسہ کے اختتام پر افسر جلسہ سالانہ جری اللہ صاحب نے شاملین جلسہ کا شکریہ ادا کیا اور رضاکارانہ کام کرنے والے تمام خدام اور انصار کی کاوشوں کو سراہا آخر میں صدر جماعت ملائیشیا و امیر جماعت ملائیشیا محترم شریف الدین صاحب نے دعا کروائی.