قادیان (ربوہ ٹائمز) جماعت احمدیہ کے جلسہ قادیان میں انڈین کانگریس کے وائس چیئرمین،معروف شخصیات سمیت دیگر حکومتی عہدیداران کی شرکت.
تفصیلات کے مطابق:
جماعت احمدیہ کے 124 ویں جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر انڈیا کی مشہورولمعروف شخصیات سمیت بیشمار حکومتی عہدیداران نے شرکت کی اور جلسہ میں خطابات بھی کیئے.
سب سے پہلے معزز مہمان مسٹر سکھ دیو سنگھ جی بیدی کی طرف سے تعارفی تقریر کی گئی یہ حضرت بابا نانک جی کی 16 ویں نسل سے ہے.
دوسرے نمبر پر معزز مہمان فتح جنگ سنگھ باجوہ کی طرف سے تعارفی تقریر کی گئی یہ قادیان کے ایم ایل اے ہیں.
تیسرے نمبر پر امرتسر چرچ سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان ہیں انہوں نے بھی تعارفی تقریر کی.
چوتھے نمبر پر چنائی سے معزز مہمان راما سابو تشریف لائے. انہوں نے بھی تعارفی تقریر کی یہ آل بھارت کانگریس کمیٹی کے نائب چیئرمین ہیں.
پانچویں نمبر پر یہ سکھ مہمان ہیں جو جلسہ کو دیکھنے کی غرض سے تشریف لائے ہیں.
چھٹے نمبر پر سانت بابا سنتوک سنگھ جی ہیں انہوں نے بھی جلسہ کے شرکاء سے تعارفی تقریر کی.
ساتویں نمبر پر گرداسپور سے پارلیمنٹ کے رکن سنیل جھکر جی تشریف لائے ان کو جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا.
آٹھویں نمبر پر معزز مہمان مسٹر ترپیت راجندرا سنگھ باجوہ ہیں یہ بھارت کے ایم ایل اے پنجاب ہیں انہوں نے بھی جلسہ سے تعارفی تقریرکی ان کو جلسہ میں مہمان خصوصی بلایا گیا تھا.