واشنگٹن (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) امریکی حکومت میں جزوی شیڈ ڈاون جاری،جماعت احمدیہ کی یوتھ ایسوسی ایشن نے امریکہ بھر میں خدمات پیش کردیں.
تفصیلات کے مطابق:
امریکی حکومت میں جزوی شیڈ ڈاون ملکی تاریخ کا طویل ترین شیڈ ڈاون بن چکا ہے.شیڈ ڈاون سے جہاں سرکاری ملازمین متاثر ہورہے ہیں وہیں اس کی وجہ سے ملک میں اکثر اداروں کا نظام بھی متاثر ہوا ہے.سیکیورٹی پر معمور ملازمین کی کم تعداد کے باعث ایئر پورٹس پر رش میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے.جبکہ وفاقی ادارے نیشنل پارک سروسز کے زیر انتظام تفریحی مقامات کی دیکھ بھال بھی متاثر ہوئی ہے.ان مقامات پر صفائی کا عملہ نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث یہاں گندگی کا ڈھیر لگا چکا ہے.اور اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئی اہم تفریحی مقامات کو عوام کیلئے بند کردیا گیا ہے.لیکن سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز بننے والے کئی مقامات ایسے بھی ہیں جو اب بھی کھلے ہوائے ہیں.اور ان مقامات کی صفائی کا ذمہ لیا احمدیہ یوتھ ایسوسی ایشن نے.
جماعت احمدیہ کے خدام بلال بشیر نے کہا کہ:
جب ہمیں پتہ چلا کہ شٹ ڈاون کی وجہ سے ہمارے نیشل پارکس جو کہ بہت خوبصورت نیشنل پارکس ہیں ان کی صفائی وغیرہ نہیں کی جارہی.اور وہاں پر گند اکٹھا ہورہا ہے تو ہم فارغ نہیں بیٹھ سکتے تھے ہم نے سوچا کہ ہمیں کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا.
احمدیہ کمیونٹی کے ستر حلقوں میں سے پانچھ ہزار رضا کاروں نے ملک کی کئی ریاستوں کے اہم مقامات پر صفائی کا سلسلہ شروع کیا اور اب تک کئی مرحلوں میں صفائی کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں.
جماعت احمدیہ کے ایک خدام نے کہا کہ:
صفائی نصف ایمان ہے اور اگر ہم دیکھتے ہیں گندگی پڑی ہوئی ہے تو ہم اس کو گندہ تو نہیں رہنے دے سکتے.کیونکہ ہم مسلمان ہیں ہمیں تو یہی سکھایا جاتا ہے کہ آپ کو پتا ہے قرآن پاک میں بھی لکھا ہوا ہے ان چیزوں کے بارے میں صفائی کے بارے میں اور ہمارے نبی پاک ﷺ نے بھی کہا ہے کہ صفائی ضروری ہے اس کی وجہ سے ہمیں کہیں بھی صافئی کرنے کی ضرورت پیش آئی یا موقع ملا تو ہم ضرور ہر پل کھڑے رہیں گے.
جماعت احمدیہ کے خدام کے اس اقدام کو امریکہ میں ہر جگہ سراہا گیا اور اپنے ملک کی خدمت کرنے کے اس جذبے پر امریکی میڈیا نے انہیں ہیرو قرار دیا.
جماعت احمدیہ کے ولنٹیئر رضاکاروں کا کہنا ہے کہ:
جب تک شٹ ڈاون جاری رہے گا وہ نیشنل پارکوں کی صفائی کے علاوہ دیگر رضاکارانہ کام جاری رکھیں گے.