چنیوٹ (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) گورنمنٹ اسلامیہ کالج دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم تصادم کے دوران کئی طلباء زخمی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لئے طلبا ایک دوسرے کے دشمن بن گئے گورنمنٹ اسلامیہ کالج دو طلباء تنظیموں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں متعدد طلباء زخمی حالت میں اسپتال منتقل شہریوں کے مطابق سرکاری کالج میں لڑائی جھگڑا روز کا معمول بن گیا جبکہ کالج انتظامیہ کالج میں اپنی رٹ قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اسلامیہ کالج سے چند گز کے فاصلہ پر واقع ڈی پی اؤ افس ہے تاہم پولیس بھی طلبا کی لڑائی میں آنے سے کتراتی ہے جبکہ زخمی ہونے والے طالب علم علی حمزہ کا کہنا تھا کہ چدھڑ اور مٹھمل گروپ کالج میں آئے طالب علموں کو تنگ کرتے ہیں سیاسی پشت پناہی کے باعث پولیس ان کے خلاف کاروائی نہیں کرتی جبکہ آئے روز کسی نا کسی طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے
چنیوٹ گورنمنٹ اسلامیہ کالج دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم تصادم کے دوران کئی طلباء زخمی
Related Post