نیو یارک (ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک)کشمیر کمیٹی کا پہلا صدر جماعت احمدیہ کے دوسرے سربراہ مرزا بشیرالدین صاحب کو مقرر کیا گیا جس کی تجویز علامہ اقبال نے پیش کی تھی.

تفصیلات کے مطابق:

جماعت احمدیہ کے سربراہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کو 15 جولائی 1931ء کو کشمیر کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔ اس اجلاس میں علامہ اقبال، سیدمحسن شاہ، سید حبیب اور خواجہ حسن نظامی وغیرہ شامل تھے اور تجویزعلامہ اقبال نے دی تھی.