نیویارک(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) چونکہ اپکی جماعت منظم ہے اس لئے اپ مسلمانوں کیلئے بہت مفید کام دے سکتے ہیں،علامہ اقبال کا جماعت احمدیہ کے دوسرے سربراہ کو خط.

تفصیلات کے مطابق:

علامہ اقبال نے جماعت احمدیہ احمدیہ کے دوسرے سربارہ کو ایک خط لکھا جو مرزا بشیرالدین صاحب کے پرائیویٹ سیکرٹری کے نام لکھا گیا تھا.اس میں علامہ اقبال نے لکھا کہ:

چونکہ اپکی جماعت بہت منظم ہے اور نیز بہت سے مستعد آدمی اس جماعت میں موجود ہیں اس واسطے اپ بہت مفید کام مسلمانوں کے لئے انجام دے سکیں گے.

علامہ اقبال نے مزید لکھا کہ:

باقی رہا بورڈ کا معاملہ سو یہ خیال بھی نہایت عمدہ ہے میں اس کی ممبری کے لئے حاضر ہوں.صدارت کے لئے کوئی مستعد اور مجھ سے کم عمر کا آدمی ہو تو زیادہ موروں ہوگا.لیکن اگر اس بورڈ کا مقصد حکام کے پاس وفود لے کر جانا ہو تو ہمیں اس سے معاف فرمایا جائے وفد بے نتیجہ ثابت ہوتے ہیں اس کے علاوہ مجھ میں اس قدر چستی اور مستعدی بھی باقی نہیں رہی .بہر حال اگر آپ ممبروں میں میرا نام درج کریں تو اس سے پہلے باقی ممبروں کی فہرست ارسال فرمائیں.(چرچہ مکتوب ڈاکٹر سر محمد اقبال‌‌‌‌‌)