چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) مہمند ڈیم 50برسوں سے تاخیر کا شکار سپریم کورٹ نے زندہ کیا 5سال میں مکمل ھوگا چیئرمین واپڈا ۔
فنڈز کا بلا تاخیر اجراء اور ٹھیکے دینے کے لیے کمپنیوں کی اہلیت کا عمل آسان بنایا جائے قائمہ کمیٹی ۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے مہمند اور دیگر آبی منصوبے بروقت مکمل اور کمپنیوں کی اہلیت کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کا عمل شفاف بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں
کمیٹی کو چینوٹ ڈیم کی تعمیر کے متعلق بریفنگ دی گئی کہ اسمیں کتنا پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے جبکہ 80 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اس پر 67 ارب روپے لاگت آئے گی 30ارب روپے زمین کے حصول کے لیے خرچ کئے جائیں گے سکیرٹری آبپاشی پنجاب نے بتایا کہ طالب والا پل کو نقصان کے اندیشے کے پیش نظر واپڈا کو تجاویز دیں ہیں کیونکہ پل کے نیچے سے 10لاکھ پانی کے گزرنے کی گنجائش ہے جبکہ پچھلی بار یہاں سے 12لاکھ کیوسک پانی گزرا تھا ۔
مہمند اور چنیوٹ ڈیم و دیگر آبی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت
Related Post