اسلام آباد(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ:

قرضوں کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر 6 ارب روپے ادا کر رہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان ریلوے لائیو ٹریکنگ سسٹم، تھل ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر کیا.

انھوں نے کہا کہ:

اتنے قرضے نہ چڑھے ہوتے، تو حج کی سہولت مفت دیتے.

عمران خان کا کہنا تھا کہ:

نئے پاکستان میں عام آدمی کی زندگی آسان ہونی چاہیے، ملک میں تمام سہولتیں ایلیٹ کلاس کو دی جاتی تھیں، ہماری سوچ ہے ،عادم آدمی کوغربت سے کیسے نکالا جائے.

انھوں نے کہا کہ:

دنیا بھر میں عام آدمی کے لئے ٹرین کا سفر سستا ہے، ایم ایل ون سسٹم کے ذریعے کراچی سے پشاور 8 گھنٹے میں پہنچ سکتے ہیں، پاکستان میں یہ سسٹم لانے کی کوشش کر رہے ہیں، چین دنیا میں ریلوے سسٹم میں سب سے آگے ہے ، سی پیک کےتحت چین سے ہر شعبے میں تعاون چاہتے ہیں.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ:

پچھلے10 سال میں این آر او ون اور این آر او ٹو کے باعث کرپشن میں پکڑے جانےکا خوف ختم ہوگیا تھا، سب نے یہی سمجھا کہ اب پوچھنے والا کوئی نہیں.

انھوں‌ نے کہا کہ:

ہم نے وزیراعظم ہاؤس کے 30 فیصد اخراجات کم کردیے ہیں،وزیراعظم ہاؤس میں آڈیٹر بٹھایا، جو مزید خرچے کم کرنے پر توجہ دے رہا ہے، میں 30 فیصد خرچے کم کرسکتا ہوں، تو دیگر وزرا 10 فیصد کم کرسکتے ہیں.

وزیر اعظم نے کہا کہ:

شیخ رشید نے بتایا ہے کہ ہفتہ وار6 کروڑ روپے مالیت کا مفت سفر ختم کر دیا ہے، کرپشن ، چوری کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے، گیس کی قیمت نہ بڑھاتے، تو گیس کمپنیاں بند ہوجاتیں، مشکل وقت ضرور ہے مگر ملک کا مستقبل روشن ہے.