بنگلہ دیش (ربوہ ٹائمز) بنگلہ دیش:جماعت احمدیہ پنچھوگڑھ احمد نگر میں شر پسند عناصر کاپولیس کی موجودگی میں حملہ،متعدد احمدی زخمی،گھروں کا آگ لگادی گئی.

تفصیلات کے مطابق:

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش میں جاعت احمدیہ پنچھو گڑھ جہاں پچھلے سال جماعت احمدیہ کا جلسہ سالانہ منعقد ہوا تھا وہاں کے ملاں کی زیر سرپرستی میں شرپسند عناصر کے ہجوم نے احمدیوں کے گھروں کو اور جلسہ سالانہ کے سٹور کو آگ لگادی ہے. اور اسی طرح وہاں پر احمدیوں کی دوکانوں کو بھی لوٹ لیا گیا ہے. جبکہ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 50 سے زائد احمدی زخمی بھی کردیئے گئے ہیں.اور یہ سب کچھ پولیس کی زیر نگرانی کیا گیا ہے.