نیو یارک (ربوہ ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ:

پلوامہ واقعے پر بہت سی رپورٹس دیکھیں اور اس معاملے پر مناسب وقت پر ردعمل کا اظہار کیا جائے گا.

امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ:

اگر پاکستان اور بھارت ایک ساتھ چلتے ہیں تو جنوبی ایشیا کے دونوں ہمسایہ ممالک کے لیے یہ بہت اچھا ہوگا.

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال پر کہا کہ:

انہوں نے پلوامہ حملے سے متعلق کئی رپورٹس کا جائزہ لیا تاہم معاملے پر مناسب وقت پر تبصرہ کیا جائے گا.

امریکی صدر نے مزید کہا کہ:

پلوامہ حملہ خطرناک ہے اور اس پر ہمیں رپورٹس موصول ہورہی ہیں.

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلادینو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ:

امریکا بھارتی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور امریکا نے نہ صرف پلوامہ واقعے پر بھارت سے اظہار افسوس کیا بلکہ بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا.

ترجمان نے مزید کہا کہ:

امریکا ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے بھارت کے ساتھ ہے.

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 14 فروری کو بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 44 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔