اسلام آباد( ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ:
ہفتہ وارچھٹی سےمتعلق افواہیں بے بنیاد ہیں.
تفصیلات کے مطابق:
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا:
حکومت کی جانب سے ہفتہ وار چھٹی میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں ،ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں.
Tweets by fawadchaudhry
خیال رہے 17 جنوری کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، اس موقع پر سوشل میڈیا ایسی رپورٹس گردش کر رہی تھی کہ حکومت اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کو جمعے سے تبدیل کرنے کا سوچ رہی ہے، اس تبدیلی کا مقصد عرب ممالک سے معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر عارف علوی سے ملاقاتیں کیں تھیں اور 21 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے اتوار کی چھٹی ختم کر کے جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں 1996 میں میاں نواز شریف نے جمعہ کی چھٹی ختم کر کے دوبارہ اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کا دن مقرر کر دیا تھا۔