لاہور(ربوہ ٹائمز نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی پر مبنی بیان پر پاکستانی انڈس حکام کا دو ٹوک مؤقف سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق:

بھارت کی طرف سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی پر پاکستانی انڈس حکام کا ردِ عمل آ گیا، حکام نے بیان کو گیدڑ بھبکی قرار دے دیا۔

ڈپٹی انڈس کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ:

بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا.

شیراز میمن نے کہا کہ:

بھارت کے پاس ہمارے دریاؤں کا پانی روکنے کی صلاحیت نہیں ہے، پانی روکنے کا بیان بھارت کی گیڈر بھبکی ہے.

ڈپٹی انڈس کمشنر کا کہنا ہے کہ:

بھارت میں لوگ سیاسی باتیں کرتے رہتے ہیں، ایسی باتوں پر عمل ممکن نہیں، مودی نے وزیرِ اعظم بنتے ہی بریفنگ لی تھی، مودی کو اسی وقت ہی معلوم ہو گیا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنا ممکن نہیں ہے.

خیال رہے کہ بھارتی وزیر برائے ذرایع آب نتن گڈکری نے ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان کو جانے والے 3 دریاؤں کا پانی روک دیا جائے گا۔

نتن گڈکری کا کہنا تھا کہ:

مشرقی دریاؤں کا پانی موڑ کر جموں و کشمیر اور پنجاب میں اپنے لوگوں کو دیا جائے گا.